238

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین قرنطینہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چترال (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض کے ساتھ اپر چترال کے مختلف(قرنطینہ) عافیت گاہوں کا دورہ کیا۔عافیت گاہوں میں مقیم اکثر لوگوں کا تعلق بروغل اور یارخون سے ہے۔ ان میں سے 25افراد براستہ شندور گلگت بلتستان سے ائیے ہیں اور تقریباً 62 بندے گلگت بلتستان سے براستہ اسلام آباد ائیے ہوئے ہیں۔اس وقت گلگت بلتستان میں کرونا وائریس کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس لیے ان سب کو مختلف عافیت گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ان سے فرداً فرداً ملکر ان کی خیریت دریافت کی اور مسائل پوچھ لیے۔ انہیں بتایا گیا کہ کہ اگر معین ایام کے دوران کرو نا سے متعلق کوئی علامات ا ن میں ظاہر نہیں ہوا تو ان کو گھر بھیجدیا جائیگا۔اس دوران ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر ان کا معائینہ کرتے رہینگے۔ مزید ان کو بتایا گیا۔ کہ ان میں اگر کسی کو بخار یا کھانسی کی شکایت ہوئی تو بر وقت انتظامیہ کی نو ٹس میں لائیں تاکہ اس کا بروقت علاج کیا جا سکے۔ اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر بونی بازار کے نانبائیوں کو سرکار کی طرف سے مقرر کردہ وزن اور معیار برقرار رکھنے کے حوالے سے چیکینگ کی۔ جو کہ بعض نان فروشو ں کے خلارف کم وزن کی بنا کاروائی کی گئی۔ اور مزید انہیں متنبہ کیا گیا کہ ائیندہ اگر وزن میں کمی پائی گئی تو انتظامیہ ان کے خلاف سخت کاروائی کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں