302

چترال پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ میں جعلی ہینڈ سیناٹزروں کے بک جانے کی عوامی شکایت پر فوری طور پر ایکشن

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹ میں جعلی ہینڈ سیناٹزروں کے بک جانے کی عوامی شکایت پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے شاہی پلازہ میں واقع نثار انٹرپرائزز سے مشتبہ ہینڈ سینٹائزر برامد کرکے موجود مال کو سیل کردیا جبکہ اس کے نمونے لے لئے گئے جنہیں چیک کرنے کے لئے لیبارٹری بھیجوادئیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان اور ایس ڈی پی او ظفر احمد نے تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین کی معیت میں نثار انٹرپرائزز پر چھاپہ مارتے ہوئے اس کے مالک مراد خان سے کئی سوالات کئے اور ضروری دستاویز طلب کئے جن کے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر گودام میں موجود اسٹاک کو سیل کرکے قبضے میں لے لیا ۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ اس سے قبل دروش میں بھی اس برانڈ کے سینٹائزر کو دروش کے مقام پر قبضے میں لے کر اس انٹرپرائزز کے مالک کے خلاف پرچہ چاک کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں