311

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد افریدی نے چترال کے پریڈ گراونڈ میں کرونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے متاثرہ 500افراد میں فوڈ پیکج تقسیم

چترال (نمائندہ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد افریدی نے جمعرات کے روز چترال کے پریڈ گراونڈ میں کرونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے متاثرہ 500افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل علی ظفر کی موجودگی میں انہوں نے شاہد افریدی فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے نہایت نظم وضبط کا مظاہر ہ کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول پر عمل پیر ا ہونے پر چترالی عوام کو تعریف کی اور کہاکہ یہاں عوام پیار کی زبان کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتی اور انہی اوصاف کی وجہ سے چترال Image may contain: one or more people, crowd and outdoorکرونا کے مہلک وائرس سے اب تک پاک ہے۔ انہوں نے وہ ایک عرصے سے چترال اور اس سے ملحق علاقوں کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں ملا تھا اور اب لاک ڈاؤن کے بحران کے موقع پر انہیں یہاں اپنے بھائیوں سے ملنا نصیب ہوا اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ خالی ہاتھ نہیں آرہے بلکہ کچھ لے کر آگئے ہیں جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور فورسز کا Image may contain: 2 people, people standing, mountain, sky, outdoor and natureبھرپور تعاون حاصل رہا۔ شاہد افرید ی کے کہاکہ چترال کے عوام نے انہیں جوعزت دی ہے، وہ بہت کم جگہوں میں مل سکتا ہے اور اس موقع پر اپنی خوشی کو وہ الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ حکومت سے درخواست کریں گے کہ کھیلوں کے حوالے سے یہاں دستیاب ٹیلنٹ کو ترقی دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑے اور بذات خود وہ چترال کے ساتھ ایک مستقل تعلق جوڑ کر یہاں کرکٹ، ایجوکیشن اور ہیلتھ کے میدان میں کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسودنے کہاکہ شاہد افریدی وہ واحد شخصیت ہیں جوکہ ان حالات میں کراچی سے آکر سوات سے لے کر چترال تک عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہد افریدی قومی ہیرو ہیں جن کے اس جذبے کو دیکھ کر مخیر حضرات آگے آکر اس کارخیر میں حصہ لیتے ہوئے عوام کو درپیش مصائب میں کمی لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کے عالمی وبا کے حوالے سے دنیا Image may contain: one or more people, mountain and outdoorکے سامنے کامیابی اور ناکامی کی دونوں مثالیں موجود ہیں اور چین کی کامیابی میں ان کا نظم وضبط اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرامد کا ہاتھ ہے۔ا نہوں نے چترالی عوام پر زور دیاکہ وہ ڈسپلن کا ایسا مظاہرہ کریں کہ پورے پاکستان کے لئے مثال ہو۔ کمشنر ملاکنڈ نے کہاکہ مختلف پروگرامات کے تحت متاثرہ عوام کے ساتھ امداد کا سلسلہ جمعرات کے دن سے ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے کہاکہ چترال کو کرونا وائرس سے پاک رکھنے میں چترال کے عوام کاتعاون اور مثبت روئیے کا ہاتھ ہے جوکہ اس سلسلے میں وضع کردہ اختیاط پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں داخل ہونے والے ہر ایک کو چودہ دنوں تک قرنطینہ میں رکھاجاتا ہے تاکہ متاثرعلاقوں سے یہاں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ باقی نہ رہے۔ انہوں نے شاہد افریدی فاونڈیشن کی طرف سے چترالی عوام کی امداد کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہر ایک مخیر کو امدادی اشیاء کی ترسیل اور تقسیم کے سلسلے میں مکمل تعاون کرنے کا تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں