304

اپرچترال ، ائی،ایس،پی کے زریعے مستحقین میں رقوم تقسیم کرنے کا آج باقاعدہ آغاز کیا

اپرچترال( نمائندہ )کرونا وائرس کے سلسلے میں لگی قومی ایمرجنسی/ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی غریب طبقات کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے فی استفادہ کنندہ کو یکمشت /-12000 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی پالیسی اورڈپٹی کمشنراپرچترال کے ہدایات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکھو نےجہان زیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور جاوید احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹربی،ائی،ایس،پی کے ہمراہ مستوج کیش پوائنٹ پر بی،ائی،ایس،پی کے زریعے مستحقین میں رقوم تقسیم کرنے کا آج باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ رقوم یوسی مستوج اور یوسی یارخون کے تین علاقوں یعنی مستوج، شوشت اور بانگ میں تقسیم کی جا رہی ہیں اور کورونا وائرس کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ عوامی اطلاع کے لئے یوسی وائز شیڈول کو الگ اپلوڈ کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں