210

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ضلع چترال اپر اور لوئر کےہسپتالوں میں کرونا وائرس کےپروٹکشن کٹس تقسیم کیے

چترال( نمائندہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے صدر نویدالر حمٰن چغتائی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ضلع چترال اپر اور لوئر کے مختلف ہسپتالوں یعنی دروش، چترال اور بونی میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیشِ نظر پروٹکشن کٹس (حفاظتی لباس) تقسیم کیے گئے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ فی الحال ہمارے ضلع میں کرونا وائرس کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم ہمیں کسی خوش فہمی کا شکار ہونے کے بجائے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ چترال کے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں لہذا موجودہ حکومت خالی خولی نعروں کے بجائے ہمارے ہسپتالوں کو تمام ضروری طبی سامان فراہم کرے۔ تاکہ موجودہ مشکل حالات سے باآسانی نمٹا جا سکے۔ اُنہوں نے مصیبت کی ہر گھڑی میں چترالی عوام کا بھرپور ساتھ دینے پر اپنے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور میاں محمد شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں