270

بینک کے باہر باقاعدہ نشان لگائیں تاکہ ہر شخص فاصلے پر کھڑاہوکے اپنے اپنے باری کا انتظار کرے. ڈپٹی کمشنر اپر چترال

بونی(ذاکرذخمی سے)شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات کی روشنی میں محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ساتھ اپر چترال کے مختلف بینکوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد لوگوں کو تنخواہوں کی وصولیوں کے دوران سماجی فاصلے اختیار کرنے اور بے جا رش سے گریز کرنا تھا۔ انتظامی آفیسران نے بینک منیجرز کو آگاہ کیئے کہ موجودہ صورتحال ہرگز یہ اجازت نہیں دیتا ہے کہ لوگ سماجی دوریوں کو سبوتاژ کریں اور اپنی مان مانی کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بینک کے باہر باقاعدہ نشان لگائیں تاکہ ہر شخص فاصلے پر کھڑاہوکے اپنے اپنے باری کا انتظار کرے۔ بعد میں انہوں نے بینک کے باہر تنخواہوں کی حصولی کے لئے آنے والے لوگوں کو بھی سمجھایا کہ کم از کم 3 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہو کر اپنے اپنے باری کا انتظار کریں اور بہت زیادہ رش سے گریز کریں کیونکہ اس میں ہی آپ سب کی بقا ہے۔ اس کے بعد اُنہوں نے اپر چترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قوانین و ضوابط پرعمل پیرا ہونے کے حوالے سے دکانداروں کو احکامات صادر کئے۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش/غذائی اجناس کے معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے دوکانداروں کو خبردار کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخنامہ سے زیادہ رقم وصول کرنے سے گریز کریں بصورت دیگرسخت سے سخت تر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں