404

نیشنل پالیسی سے بڑھ کرچترال میں پالیسی اپنائی جاتی ہے اور جوبھی افسر آتاہے یہاں ضلع چترال کواپناتجربہ گاہ سمجھتاہے/ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے ایک اخباری بیاں میں کہاہے کہ نیشنل پالیسی سے بڑھ کرچترال میں پالیسی اپنائی جاتی ہے اور جوبھی افسر آتاہے یہاں ضلع چترال کواپناتجربہ گاہ سمجھتاہے۔اس کازندہ مثال کروناوائرس لاک ڈاون میں بے جا سختی ہے کسی بھی ضلعے میں ضلعے کے اندراتنی سختی نہیں جتنی سختی کا مظاہرہ ضلعی انتظامیہ چترال کے اندر کررہی ہے اسی طرح کاسلوک تجار یونین کے ساتھ بھی ہورہاہیں ادر دفاتر یا بینکوں کے سامنے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس پر انظامیہ خاموش ہے لیکن تاجر فاقوں سے مریں لیکن وہ کروناکی وجہ سے دکان نہیں کھول سکتے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ /ڈپٹی کمشنرسے فوری طورپر تاجر یونین کو اعتماد میں لیکربتدریج دکانوں اور بازاروں کو کھو لدیا جایے اور یہ عمل فوری ہوناچاہیئے تاکہ چترال کے تاجرفاقوں سے بچ سکیں بصورت دیگر اس بے جا لاک ڈاون کے منفی نتائج برآمدہوں گے جو کسی بھی صورت ضلع چترال کے حق میں نہیں ھو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں