275

اپرچترال،کورونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب ہوکر گاؤں روانہ

بونی( نمائندہ آ)منگل کے روزاپرچترال میں قائم ائسولیشن وارڈ گرلز ڈگری کالج بونی سے کورونا وائرس کا پہلا مریض لاسپور کا رہائشی شیر گلاب ولد وزیر صحت یاب ہونے کے بعد اپنے آبائی گاؤں لاسپور کی طرف روانہ ہوا۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پرمعظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ڈاکٹر سردار نواز اور تحصیلدار مستوج کے ساتھ ملکر ان کو مبارک باد دی اور ان کو ہار پہنائے۔ مذکورہ شخص اپر چترال کا پہلا کورونا کا مثبت مریض تھا جس کا ٹیسٹ مسلسل تیسری مرتبہ نگیٹیو (منفی) آنے پر ان کو ائسولیشن وارڈ سے فارغ کر دیا گیا۔ اس موقع پر اے اے سی معظم خان نے محکمہ صحت اپر چترال خصوصاً ڈاکٹر سردار نواز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مریض کی نگہداشت اور اس کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دن رات ایک کرکے خدمات سر انجام دیں اور ساتھ ساتھ ٹی،ایم،اے مستوج، پولیس، لیویز اور ایف،سی کے جوانون کے خدمات کو بھی سراہا۔۔اخر میں صحت یاب ہونے والے شخص کو راشن وغیرہ کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں