452

بین الاضلاعی اور اندرون ضلع پبلک ٹرانسپورٹ پر پابند ی اٹھانے کے بعد نئی صورت حال کے مطابق ایس او پیز تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے صدارت اجلاس

چترال (نمائندڈیلی چترال) بین الاضلاعی اور اندرون ضلع پبلک ٹرانسپورٹ پر پابند ی اٹھانے کے بعد نئی صورت حال کے مطابق ایس او پیز تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد کے صدارت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لواری کے مقام پر محکمہ صحت، چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کا مشترکہ اسکریننگ سنٹر قائم رہے گا جس میں ہر آنے والے مسافرکے کوائف کا ریکارڈ بناکر ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم بھیجوادئیے جائیں گے جبکہ کووڈ 19کی ظاہری علامات رکھنے والوں کو قریبی ہیلتھ سنٹروں میں منتقل کئے جائیں گے۔ اسی طرح ہر ویلج کونسل کی سطح پر ویلج سیکرٹری کی سربراہی میں علاقے کے عمائیدیں، پولیس، محکمہ صحت اور ٹائیگر فورس کے نمائندوں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ دوسرے اضلاع سے آنے والوں کا ریکارڈ ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے ان ویلج کونسل کمیٹیوں کو بھیجوادئیے جائیں گے جوکہ ان افراد کو ان کے گھروں پر قرنطینہ کو یقینی بنائیں گے۔ اس وقت مختلف قرنطینہ سنٹروں میں موجود افراد کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مشترکہ طور پر ان سنٹروں کا وزٹ کرنے کے بعد ان افراد کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے اور جن میں ظاہری علامات موجود نہ ہوں، ان کو آزاد کئے جائیں۔ چترال آنے والے غیر مقامی ملکی باشندوں کے بارے میں فیصلہ ہواکہ چترال میں کاروبار اور ملازمت کے بغیر کسی کو بھی ضلعے کے حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور لواری سے واپس بھیج دیاجائے گاجبکہ غیر ملکی باشندوں کو قرنطینہ میں رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں