295

شاہی پولو گراونڈ ہرچین جنالی کو جدید طرز سے تعمیرکیاجاۓ گ

نمائیندہ لاسپور /چترال پوپو ایسوسی ایسشن کے صدر شھزادہ سکندر اللمک کی ذاتی کوششوں سے ہرچین شاہی پولو گراونڈکے لئے فنڈ مختض کیا گیا۔اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈایکٹر اسپورٹس صوبہ خیبر پختواخواہ جناب مراد علی میمن صدر پولو ایسوسی ایشن شھزادہ سکندر الملک اور چترال کے اسپورٹس کے محکمے سے وابسط آفیسرز نے شاہی پولو گراؤنڈ ہرچین کا دورہ کیا۔ فزیبیلٹی روپوٹ کا جائیزہ لینے کے فورا بعد اس پروجیکٹ کو ٹنیڈر میں شامل کیا گیا۔
اس پروجیکٹ کے ذریعے لاسپورکے تاریخئ اور شاہی پولو گراؤنڈ ہرچین کو نئے اور جدید طرز سے تعمیرکیا جاۓ گا۔جو کی اپنے نوعیت کا جدید پولو گراونڈ ہوگا۔

یاد رہے ہرچین جنالی کا شمار چترال کے مشہور شاہی پولو گراونڈمیں ہوتاہے۔ جو اپنے سرسبزی اور ہرچین گاؤن کے دل میں واقع ہے۔ اپنے حسن کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔
گزشتہ کئ سالوں سے شاہی پولو گاؤنڈ ہرچین سرپرتسی نہ ہونے کے سبب اپنے بے بسبی کا رونا رو رہاتھا۔ اس شاہی پولوگراؤندکے ساتھ منسوب لوگ گیت بھی مشہورہے۔

” ہرچین جنالی شہیہور ننو ژان نن غیروم“
”جنالی وازین شہیور ننو ژان نن غییروم“

اس موقع پرصدر پولو ایسوسی ائیشن کےصدر شھزادہ سکندر المک نے کہا اس شاہی پولو گراؤنڈ کی تعمیر سے چترال سمیت لاسپور میں بھی چترال کے قومی کھیل پولو کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔اور اس پروجیکٹ کے واسطے چترال کے تاریخی گاؤں ہرچین کی شاہی پولو گراونڈ کو جدید اور معیاری طرز سے تعمیر کیا جاۓ گا۔

اس موقع پر لاسپور پولو ٹیم کے معروف کھیلاڑی سردار احمد خان یفتالی نے صدر پولو ایسوسی ایسوسی ایشن سکندر اللمک اور پروجکیٹ ڈاریکٹر اسپورٹس مراد علی میمن اور پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔جو چترال کی قومی کھیل کو فروغ دینے کے لیے کوشان ہیں۔

حکومت خئیبر پختوانخوہ پروجیکٹ ڈاریکٹر مراد علی میمن اور صدر پولو ایسوسی ائیشن کا شکریہ اداکرتے ہیں۔کہ ان کی کاوشون سے چترال کے تاریخ پولو گراونڈ کو نئے سرےسے تعمیر اور چترال کے قومی کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوا۔اور پولو کے کھیلاڑیوں کو بھی حوصلہ افزائی حاصل ہوئی۔

پولو ہمارا قومی کھیل ہے اس سے ہمین جنون کی حد تک محبت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں