544

بی ایچ یوہسپتال ریشن کواپ گریڈکرکے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کادرجہ دیاجائے/سماجی کارکن شاہداقبال

چترال (نامہ نگار)نوجوان سماجی کارکن شاہداقبال نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حکومت موجودہ بجٹ میں چترال کے مختلف پروجیکٹ کے لئے رقم مختص کی گئی ہیں جن میں ریشن کی تاریخی پولو گراؤنڈ کی مرمت اور آپنوشی اسکیم ریشن بھی شامل ہے اہم اہلیان ریشن اپرچترال پاکستان تحریک انصا ف کے وقافی و صوبائی حکومت اورمعاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابرائے اقلیتی اموروچیئرمین ڈیڈک چترال وزیرزادہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کہ انہوں نے قدرتی آفات سے متاثرہ اورپسماندہ وادی ریشن کے دیرینہ مسائل کوبجٹ میں شامل کیاگیا۔انہوں نے صوبائی حکومت،محکمہ صحت اوردیگرمتعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ بی ایچ یوہسپتال ریشن کواپ گریڈکرکے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کادرجہ دیاجائے جوکہ ریشن اورملحقہ علاقوں کاواحدہسپتال ہے جہاں اپرچترال کے دوسرے علاقوں کی نسبت آبادی کی تعدادزیادہ ہے۔لو ٹ اویر،لون موڑکہوکے کئی علاقوں کے لئے آنے جانے میں آسانی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں