404

اپر چترال،صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پرعملدرآمد ،اے ڈی سی کا مختلف بازاروں کا دور

اپرچترال( ذاکرذخمی سے)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پیر کے روز (UT-ACs) ریاض احمد، نادر نظر اور سلیم اللہ ایوبی کیساتھ اپر چترال کے مختلف بازاروں کے دکانوں، میڈیکل سٹورزاور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اشیاء خوردنوش کی نرخنامے کے ساتھ ساتھ زائدالمیعاد اشیاء بھی چیک کئے۔ دوران معائنہ انہوں نے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق تمام دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات کرتے ہوئے تاکید کی کہ بے غیر ماسک پہنے کسی شخص کو سودا سلف دینے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں