392

چترال پولیس;..مختلف علاقوں سے چرس،افیون اور دیسی شراب برآمد

چترال (نمائندہ )  چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ رواں میں علاقہ پولیس سٹیشن کوغوزی کے حدود سے 6 کلو خام چرس اور 365 گرام چرس برآمد کیے۔پولیس سٹیشن ارندو کے حدود سے 1200گرام افیون برآمد۔ پولیس سٹیشن چترال کے حدود سے 1 کلو 65 گرام چرس برآمد۔ علاقہ پولیس سٹیشن دروش کے حدود سے 165 گرام چرس برآمد۔پولیس سٹیشن ا یون کے حدود سے 165 گرام چرس 4 لیٹر دیسی شراب برآمد۔۔پولیس سٹیشن مستوج کے حدود سے 110 گرام چرس برآمد۔ پولیس سٹیشن رمبور کے حدود سے 9 لیٹر دیسی شراب برآمد۔پولیس سٹیشن لوٹکوہ کے حدود سے 55 گرام چرس برآمد۔پولیس سٹیشن شوغو ر کے حدود سے 40 گرام افیون برآمد جبکہ پولیس سٹیشن عشیریت کے حدود سے 20 گرام چرس برآمد۔کل 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات کا دہندہ کسی صورت بردا شت نہیں چترال کے یوتھ کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا چترال پولیس کا مشن ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں