249

پی پی پی لوئر چترال کے عہدیداروں کا یوم سیاہ کے حوالے سے اجلاس

چترال( نمائندہ )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے عہدیداروں کا 5جولائی کو پارٹی کے دفتر میں یوم سیاہ کے حوالے سے ایک اجلاس زیر صدارت شریف حسین سینئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی چترال منعقد ہوا۔شرکاء اجلاس نے5جولائی 1977کے دن کو پاکستان کے جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے جمہوری حکومت کا خاتمہ کرکے آئین کو معطل کرکے جمہوریت پر شب خون مارا جس کی ملکی تاریخ پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے ساتھ عرض پاک کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں