270

چترال،ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور سول انجینئرنگ میں داخلہ لینے والے اور مستحق طلباء وطالبات وظائف کے حقدار ہوں گے۔ہدایت اللہ

چترال ( نمائندہ ) چترال میں وسائل سے محروم مگر ٹیلنٹ رکھنے والے طالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشان ادارہ  روزکے چیرمین ہدایت اللہ نے چترالی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 2020ء سے چترال سے تعلق رکھنے والے ان طلباء وطالبات کو اس تنظیم کے ذریعے تعلیم کی تکمیل تک سپورٹ فراہم کیا جائے گا جوکہ سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوسکیں۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاہے کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور سول انجینئرنگ میں داخلہ لینے والے اور مستحق طلباء وطالبات ان وظائف کے حقدار ہوں گے اور ادارے کو یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ تعلیم کے حصول کے بعد چترال میں خدمات انجام دیں گے یا دوسرے علاقوں میں بھی ملازمت اختیارکرنے پر وہ چترال کی پسماندگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال  ٹیسٹ کے ریزلٹ آنے کے بعد میرٹ پر آنے والے مستحق طلباء وطالبات روزکے ساتھ رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں