253

صدر ہدیتہ الہادی لوئیر چترال نصرت الہی نے لوئیر چترال کے یو سیز کے کا بینہ کا اعلان

ہدیتہ الہادی کے ضلعی صدر نصرت الہی نے  لوئیر چترال کے یوسیز کیلئے صدور  اور جنرل سیکرٹریز  کا اعلا ن کر دیا  جس کے مطابق  مولانا عبد الفتح  صدر تحصیل چترال جبکہ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری ۔ یو سی ون چترال کیلئے  مولانا فضل احمد  صدر  اور قاری ذاکر اللہ جنرل سیکرٹری  جبکہ یو سی ٹو چترال کیلئے  مولانا نظام الدین صدر  اسی طرح یو سی دنین  کیلئے مولانا عبدا لطیف صدر  ، قاری امیر اللہ جنرل سیکرٹری ،یو سی بروز کیلئے مولانا نور شاہدین صدر  جبکہ نصیر الدین جنرل سیکرٹری ، یو سی ایون کیلئے قاری عبد الصادق صدر  اور یو سی کوہ  کیلئے قاری شوکت علی صدر جبکہ نصیر اللہ بابر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس طرح تحصیل دروش کیلئے وقار احمد صدر  اور مولانا خان شرین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ دروش ون کیلئے زمرت شاہ ایڈوکیٹ صدر  اور مطیع الرحمن جنرل سیکرٹری ،دروش ٹو کیلئے ثنا اللہ صدر ، یو سی شیشی کوہ کیلئے سمیع الرحمن صدر  جب کہ بابر احمد جنرل سیکرٹری ،  یو سی عشریت  کیلئے اقبال حسین صدر ، یو سی ارندو کیلئے عبد العزیز صدر جبکہ  انور الحق جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں