404

اپر چترال پولیس نے اویر کے معروف اندھا قتل کا معمہ حل کرلیا ۔ تین افراد گرفتار

چترال ( محکم الدین ) اپر چترال پولیس نے اویر کے معروف اندھا قتل کا معمہ حل کرلیا ۔اور تین افراد گرفتار کر لئے ۔ ماہ مئی کی 19تاریخ کو نچھاغ اویر کے ایک جنگل میں انیس سالہ لڑکی اور تئیس سالہ نوجوان کی بندوق سے ہلاکت کے واقعے کو مقامی طور پر خود کشی قرار دیا گیا تھا ۔ جو کہ اب ڈی پی او اپر چترال کی کوششوں سے قتل کی واردات کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔ اور تین افراد کوشواہد دستیاب ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے اس کیس سے متعلق مقامی لوگوں اور مقتولین کے رشتے داروں کی طرف سے تعاون نہ کرنے اور ناکافی شواہد کی بنا پر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا تھا ۔ کیونکہ لڑکا لڑکی کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیا جارہا تھا ۔ اب موبائل مسیجز، بندوق کی فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کے بعد یہ قتل کے کیس میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ اور پولیس نے سائنسی بنیادوں پر اس کیس میں پیش رفت کی ہے ۔ ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی نے قتل کے وردات کی تصدیق کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری عمل لایا گیا ہے ۔ لوٹ اویر نچھاغ میں لڑکا لڑکی کی ہلاکت کو مبینہ طور پر خود کشی قرار دے کر کیس کو دبانے کی کوشش کی جارہی تھی ۔جس پر بعض حلقوں کی طرف سے پولیس پر بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ۔ تاہم پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں کے عدم تعاون کے باوجود پولیس نے سائنسی بنیادوں پر شواہد اکھٹے کئے ۔ اور تین افراد کو گر فتار کیا ہے ۔ جو کہ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کے اس کیس کے ملزمان ہیں ۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ واضح رہے ۔کہ علاقہ اویر میں گذشتہ چند سالوں کے دوران قتل کے سات واقعات ہوئے ہیں ۔ لیکن اس میں پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ہوئی ۔ جبکہ ماضی قریب میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا تھا ۔ لیکن اس کے قاتل بھی صاف طور پر بچ گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں