280

چترال بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز، پولیس کی بھر پور شرکت،بڑے پیمانے پر شجر کاری جاری

چترال(نامہ نگار)ضلعی پولیس سربراہ عبد الحی خان (پی ایس پی) نے پولیس لائنز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا اغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران کے ویژن کیمطابق قومی سطح پر”ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے”کے عنوان سے منایا گیا، جسکا مقصد کلین اینڈ گرین پاکستان ہے۔ اس سلسلے میں لوئر چترال کے ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر جاری شجر کاری مہم کے دوران چترال پولیس اہلکاروں نے سینکڑوں پودے لگا کر شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت کی۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات سے 3ہزار مختلف اقسام کے پودے حاصل کیے گئے، جو ہیڈ کوارٹر چترال پولیس کے دفاتر اور تمام تھانہ جات میں لگائے گئے۔

اس موقع پر لوئر چترال کے ڈی پی او نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانے کے بعد انکی دیکھ بھال کا موثر انتظام بھی کیا جائے تاکہ درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی آشد ضرورت ہے اور پاکستان ٹائیگر فورس کے جوانان اس سلسلے میں مثبت کردار اد کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں