435

فیضان علی ولدمحمدعلی مجاہد نے کراچی کے بیکن ہاوس سکول سے او لیول میں اے گریڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

چترال(نامہ نگار )فیضان علی ولدمحمدعلی مجاہد نے کراچی کے بیکن ہاوس سکول سے او لیول میں اے گریڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا ۔یاد رہے کہ فیضان علی ماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹر وممتازسوشل ورکر محمد علی مجاہد کا بیٹا ہے ۔وہ تیراکی اور کرکٹ کا بہترین کھلاڑی بھی ہے فیضان علی تین سال قبل بونی میں آکر چترال کے روایتی شاہی کھیل پولوسیکھ کر گئے ہیں۔چترال پولو ایوسی ایشن کے نائب صدر جمیل احمد لال نے انہیں انعام میں گھوڑا بھی دیا ہے ۔جبکہ ان کے صاحبزادہ ضیا الرحمن نے پولوگیم بھی ان کو سیکھایا اور وہ اس وقت گلشن اقبال میں رہائش پذير ہیں .فیضان علی کی والدہ محترمہ سندھ میں جاپان کے ایک پراجکٹ میں صوبائی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کررہی ہے اور ہیلتھ مینجمنٹ کے فائنل میں گول میڈل حاصل کی ہے  ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں