525

چترال رول سپورٹ پروگرام (CRSP) نے ڈی ایچ کیوچترال سمیت بریر،رمبور،بمبوریت،دروش،کر یم آباداوردوسرے علاقوں میں 19ہزارماسک اور8ہزارسینیٹائزرتقسیم کئے

چترال(نامہ نگار)چترال رول سپورٹ پروگرام (CRSP)کے سی اوامیرعلی شاہ نے کرونا وائرس کے خلاف صف اول میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ کے دیگر اسٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیلتھ اسٹاف کے لئے ماسک اورہیڈ سینیٹائزڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شمیم کے حوالے کیں۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ماسک کا استعمال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک اہم ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ منہ سے خارج ذرات اور ہوا میں موجود ذرات کو روک سکتا ہے۔اورکرونا وائرس سے بچاوکے لئے ہینڈ سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ پانی اور صابن کابھی زیادہ استعمال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ٹورزیم خیبرپختونخوااور شہزادہ امان الرحمن کا مشکورہوں کہ اُن کی مالی تعاون سے بریر،رمبور،بمبوریت،دروش،کر یم آباداوردوسرے علاقوں میں 19ہزارماسک اور8ہزارسینیٹائزرتقسیم کئے۔اس موقع پر (CRSP) کے قاضی وقار،ضمیرحسین،منصوراحمداوردیگرموجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں