112

دروش گول میں اونچے درجے کا سیلاب ،ابپاشی و ابنوشی اسکیمیں مکمل تباہ۔

دروش (جہانزیب سے ) دروش میں رات کے وقت ہلکی بارش اور پہاڑوں میں زیادہ بارش ہونی کی وجہ سے دروش گول میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ۔ بارش رات کے 1بجے شروع ہوئی ۔ تحصیل دروش کا  زیادہ تر حصہ دروش کے آس پاس ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی، کورو ،لنگہ ، دادخندوری،خورانڈوک کے مقامی لوگوں نے رات کے وقت ہی محفوظ مقامات کی طرف رخ کیے تھے۔ چونکہ سیلاب کی وجہ سے گرومیل کے جنازہ گاہ، علاقہ گوس کے روڈ  اور  50فیصد حفاظتی دیوار سیلاب برد ہوئے جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔ سیلاب آنے کیو جہ سے تاہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔دروش کے زیادہ تر آبادی دروش کے گول نالے کی پانی استعمال کرتے ہیں جو کہ سیلاب آنے کی وجہ سے پائپ لائن اور واٹر ٹینک کو کافی حد تک نقصان پہنچا جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا  ہوئی۔ٹی ایم او دروش کے اسٹاف نے واٹر ٹینک گاڑی  اور فائر برگیڈ کے زریعے مقامی آبادی کو  صاف پانی مہیا کرنے میں مصروف ہیں۔ درین اثنا وادی دمیل میں بھی  اونچے درجے  کا سیلاب آنے کا بھی اطلاع ہے  مقامی افراد کے مطابق وادی کے لنک روڈ کو جزوی نقصان پہنچا یا ہے ۔ دروش  کے سیاسی و سماجی شخصیات نے  ین ڈی ایم اے  کے زمہ داراں اور  ڈپٹی کمشنر لوئیر  چترال سے اپیل کی ہیں کہ  جلد از جلد  دروش گول نالے کی صفائی  کا انتظام کریں کیونکہ نالے میں سیلاب آنے کی وجہ سے زیادہ ملبہ جمع ہوا ہے ۔ اگر خدا نخواستہ  دوبارہ سیلاب آۓ تو بازار دروش، خورانڈوک، لنگہ دادخندوری اور کورو مکمل  طور سیلاب برد ہونگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال او رگردنواح میں اگلے اتوار تک  وفقے وفقے سے بارش کی پیش گوئی بھی کی  ہے۔ تاہم دروش گول  نالہ کی فوری صفائی نہ کی گئی تو بہت بڑے آبادی کو نقصان پہنچے گا۔ 

Print Friendly, PDF & Email