292

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترالی طلباء کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں -شہزادہ افتخار الدین، اکیڈمی کی عمارت پر کام جلد سے جلد شروع کی جائ

چترال(نمائندہ ) سابق ایم این اے چترا ل شہزادہ افتخار الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترالی طلباء کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس اکیڈمی نے انتہائی قلیل مدت میں نامور تعلیمی اداروں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے – اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر نوید احمد کا پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی نے اس اکیڈمی کے لیے سرکار کی طرف سے زمین دی ہے -بہت جلد اس پر کام شروع ہو گی – شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اس کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے وہ اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھرپور طریقے سیا ستعمال کر رہے ہیں –
اُنہوں نے کہا کہ یہ اکیڈمی نہ بننے کی صورت میں یہی لوگ قوم کے مجرم ہوں گے۔ اپنی مفاد کی خاطر ایک تعلیمی ادارے کو ناکام کرنے کی سازش سمجھ سے بالاتر ہے – اُنہوں نے کمشنر ملاکنڈ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سے درخواست کی کہ وہ جلد سے جلد اکیڈمی کی عمارت پر کام شروع کروائیں –
اُنہوں نے مزید کہا کہ اسامہ شہید کی طرف سے یہ اکیڈمی چترالی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔اسامہ شہید کے دوستوں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہئیے -پوری چترالی قوم کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم کے بچوں کی مستقبل کی خاطر اس اکیڈمی کے لیے آواز اُٹھانی چاہئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں