296

ممتاز عالم دین سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سندھ پہنچ گئے

کراچی/گذشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی سیلاب زدگان کے امداد کے سلسلہ میں صوبہ سندھ کے ضلع بدین اور ماتلی پہنچ گئے۔جہاں شدید سیلاب کی وجہ سے لوگ سڑکوں کے کناروں پر رہنے پرمجبور اور شدید مشکلات میں مبتلاہیں۔قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ مجموعی طور پانچ سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا ہے جس میں سے 150 خاندان ہندو کمیٹی سے تعلق رکھتے تھے،پانچ سو خاندانوں میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کئے گئے اورجن کے مکانات سیلاب میں بہہ گئے ہیں ان میں نقدرقم بھی تقسیم کیئے گئے تاکہ وہ اپنے لئے مکانات بناسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں