320

لوئر چترال کے مقام بختولی چترال سے تعلق رکھنےشادی شدہ خاتون نامعلوم وجوہات کی بناپر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردی

(لوئر چترال) لوئر چترال کے مقام بختولی چترال سے تعلق رکھنے والی سکینہ بی بی زوجہ فیروز خان نے نامعلوم وجوہات کی بناپر گذشتہ روز کو دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا،
ڈیڈ باڈی لوئر چترال کے مقام بلپھوک کے نزدیک کھنیسغیر میں نظر آنے پر ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع ملی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور اور ڈیڈ باڈی کو دریائے چترال سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، گزشتہ 5 دنوں میں خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں