498

اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت کی فراہمی کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے طرف سے صدر پریس کلب نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو چیک حوالہ کیا

چترال (نمائندہ ) چترال میں باصلاحیت مگر مالی مشکلات سے دوچار طالب علموں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت کی فراہمی کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ وہ اس مشن کو ہمیشہ کے لئے جاری وساری رکھے گا تاکہ چترال کے طالب علموں میں پائی جانے والی ٹیلنٹ ضیاع کا شکار نہ ہو اور یہ باصلاحیت افراد چترال کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوں۔ پیر کے روز اپنے دفتر میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں میرٹ پر داخلہ لینے والی یارخون سے تعلق رکھنے والی طالبہ سکالرشپ کی پہلی قسط کی ادائیگی کے موقع پر انہوں نے تمام مخیر چترالی حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس نیک مشن میں ان کے دست وبازو بنیں۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ایٹا کے ٹیسٹ میں میرٹ نمبر 22میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ بشریٰ رضا کو چیک حوالہ کیا جبکہ ہونہار طالبہ کا والد محمد رضا اور چترال کے معروف صحافی بشیر حسین آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں