334

اپر چترال کے مختلف تعلیمی اداروں میں SOPs کی عملدرآمد کا سلسلہ جاری۔

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اج مورخہ 09/10/2020 کو جناب ثقلین سلیم صاحب اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین بونی کا دورہ کیااور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ دونون تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبرز اور طالبعلموں کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے تفصیل سے لیکچر دئیے۔ مذید برآں انہوں نے جملہ اساتذہ و طالبعلموں کو ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا دوسرا لہر شروع ہوچکا ہے اور اپر چترال میں روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اگر کسی طالب علم میں کورونا کے علامات نظر آئے اسی وقت اس کا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں