432

گلگت بلتستان الیکشن: خواتین کی نشستوں کیلئے 83 اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے 37امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

گلگت:گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں خواتین نشستوں کیلئے 83 اور ٹیکنوکریٹس کیلئے 37 مرد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کر لیے۔ جن امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ان میں پیپلز پارٹی کے امام یار بیگ،مسعود الرحمان،غلام شہزاد ،جاوید اقبال اور وزیر محمد اعجاز جبکہ تحریک انصاف کے سنوبر قریشی ،غلام نبی،محمد اسحاق،محمد عیسی،کاکاجان،راش خان،محمد تقی،اکبر علی،حشمت اللہ،عبدالرحمان ،محمد شریف،وزیر ولایت،محمدحسین،فضل الرحمان،محمد الیاس اور محمد نادر شامل ہیں اسی طرح مسلم نواز کے سلطان محمد،بہادر علی خان اور نیت بہادر جمعیت علمائے اسلام کے عبدالکریم اور عطا اللہ مسلم لیگ ق کے اسد اللہ خان اسلامی تحریک کے ساجد علی سیعد حسن اور منیر حسین وحدت مسلمین سے علی محمد اور غلام حسین اور پاکستان عوامی لیگ سے بہادر جمیل شامل ہیں۔

خواتین کی چھ مخصوص نشستوں کے لیے 83 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ 36 امیدواروں کا تعلق تحریک انصاف 10 کا اسلامی تحریک 15 کا پیپلز پارٹی چھ کا نواز لیگ چار کا تعلق مسلم لیگ ق ،9 کا وحدت مسلمین 3 جمیعت علمائے اسلام اور ایک خاتون امیدوار کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے جس کی منظوری ریٹرنگ آ فسر نے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں