381

اہلیاں خوشنادوری اور پریچ ریچ نے 2مہینے کی مختصرمدت میں واٹرسپلائی پراجیکٹ مکمل کرنے پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ (اکاہ) چترال کے تمام اسٹاف کاشکریہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اہلیاں خوشنادوری اور پریچ ریچ نے 2مہینے کی مختصرمدت میں واٹرسپلائی پراجیکٹ مکمل کرنے پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ (اکاہ)کے آرپی ایم امیرمحمدڈسٹرکٹ انجینئرالطاف حسین شاہ،ایریاانجینئررحیم اللہ شمسی اوردیگرمتعلقہ اسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے کے عوام کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
سابق ویلج ناظم محمد نادر، قیمت زرین،دولت زرین،،نادر لال،شیر حیدر،شاہین اوردیگرعمائدین علاقہ نے آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ (اکاہ)نے عوامی خدمت کواپنافرض سمجھتاکرخوشنادوری اورپریچ کے واٹرسپلائی پراجیکٹ انتہائی کم عرصے میں مکمل کرکے سینکڑوں آبادی والے علاقے کے گھر گھر پانی کی فراہمی کویقینی بنا یاہے جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک یہاں پانی کے صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مکین کئی بیماریوں اورمشکلات سے دوچارتھے اور اب ان کی دن رات کوششوں کے بدولت ہرگھرمیں پینے کی صاف پانی کی لائن پہنچایاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں