109

ڈی سی لوئر چترال نوید احمد تبدیل، حسن عابد چترال لوئر کے لئے نئے ڈی سی تعینات

چترال) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کو تبدیل کرکے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ حسن عابد(پی اے ایس۔بی ایس18) کو چترال لوئر کے لئے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو خیبرپختونخواہ حکومت نے فوری طورپر عوامی مفاد میں ڈائریکٹر جنرل فار(اسپیشل پرپز) کالاش ویلیز ڈولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تاحکم ثانی تفویض کردیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email