262

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھے جائیں گے اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں کے سکول یکم فروری کو کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاق نے کورونا وائرس اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث بند تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کو پڑھائی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو جائے گا اور نویں سے بارہویں کلاس کے طلبا کی کلاسیں شروع ہوں گی۔

25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں کلاس کے بچے سکول جائیں گے جبکہ جامعات میں کلاسوں کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 15 تاریخ کو ایک اور اجلاس ہو گا جس میں صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید فیصلے ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں