589

وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

گرم چشمہ (اسٹاف رپورٹ) گذشتہ روز جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے آصف علی والد شیر جناب خان ساکنہ سفید ارکاری کے انتقال کے ایک مہینے بعد ان کے والدہ کو چار لاکھ روپے کا چیک دیا گیا جو روان سال یعنی جنوری 2020ء کو متوفی کی جانب سے لائف انشورنس پالیسی لیا گیا تھا۔ موصوف کی اچانک موت کی خبر انشورنس کمپنی کو دیا گیا جس کے بعد انشورنس حکام ان کے گھر کا دورہ کیے اور چار لاکھ روپے کا چیک ان کی والدہ جو پالیسی میں نامزد تھی کے حوالہ کئے۔ اس موقع پر انشورنش کمپنی کے ایریا منیجر جناب اعجاز احمد نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل کا سفر اسی طرح جاری رہے جو کسی بھی ناگہانی واقعات میں آپ سب کا ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں