316

اپر چترال لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ 8 فروری تک موخر۔ تحریک تحفظ حقوق اپر چترال

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)تحریک حقوق اپر چترال کی کال پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نئے شیڈول پر غور کرنے کے لیے منگل2فروری کوراغ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کے اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تحریک کے رہنما پرویز لال و دیگر نے حاضرین کو بتایا کہ ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمن کی صدارت میں گولین ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں مسلے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوئی جس میں لوئیر چترال انتظامیہ کی نمائیندگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عبدالولی خان،اپر چترال انتظامیہ کی نمائیندگی اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان اور تحصیلدار رب نواز،پیڈو اور واپڈا کی نمائیندگی ان کے سنئیر اہلکار جبکہ عوام اپر چترال کی نمائیندگی تحریک حقوق کے اراکین ا ور دیگر سیاسی شخصیات نے کی۔ ان تمام کی موجودگی اور بہترین رویوں کی وجہ سے انجامِ کار اپر چترال کے لیے متفقہ طور پرنئے شیڈول مقرر کی گئی اور اس پر عمل درامد شروع ہو چکا ہے۔ اور اس شیڈول میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ لہذا موجودہ میٹنگ میں شراکاء نے اس شیڈول پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مزید تسلی و تشفی کے لیے 8فروری تک احتجاجی جلسہ موخرکردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں