247

جنرل سیکرٹری جے آئی لویر چترال کا دروش میں معمولی چوری کے الزام میں شہری کو الٹا لٹکانے اور تشدد کرنے پرشدید مذمت

چترال/جماعت اسلامی لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری وجیہ الدین نے دروش میں معمولی چوری کے الزام میں ایک شہری کو خودسری کرکے الٹا لٹکانے اور تشدد کرنے پر شد ید الفاظ میں مذمت کی ہےانہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس بے رحمانہ رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دروش شہر میں تھانہ بھی موجود ہے،عدالتیں بھی موجود ہیں اور دیہی کمیٹاں بھی موجود ہیں ان سب کے ہوتے ہویے ایک خود سر کی قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہویے کسی شہری کو خواہ وہ مجرم ہی کیوں نہ ہواس طرح تشدد کا نشانہ بنانا کسی مذہب میں بھی جائز نہیں وجیہ الدین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور انسانیت کی تذلیل کے جو بھی دفعات ہیں اس پر لاگو کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں