379

چترال،دنین میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

چترال /چترال ٹاؤن کے گاؤں دنین میں ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرا بھائی قتل ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق محسن حیدر ولد حیدر شاہ نے گزشتہ شب پستول سے اپنے بھائی فرحان حیدر پر فائر کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کئے گئے جہاں سے انہیں چترال سکاوٹس ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پولیس اسٹیشن چترال کے اہلکار نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق دوبھائیوں میں معمولی تکرار کے بعد یہ واقعہ پیش آیا جبکہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرکے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں