386

‏ چترال میں گیس پلانٹ کوبحال نہ کیاگیاعوامی نیشنل پارٹی مجبوراً اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پرنکل آئیں گے /الحاج عیدالحسین

چترال(ڈیلی چترال نیوز )اے این پی چترال نے ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کی زیرصدرات چترال میں گیس پلانٹ کے منصوبے کوختم کرنے کے خلاف اتالیق  پل سے   ریلی نکالی اورچترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی  صدرعوامی نیشنل پارٹی چترال   الحاج عیدالحسین ،ایم آئی خان ایڈوکیٹ ،رحمت علی شاہ ،اسرارالدین ،(ر)صوبیدارگل اوردیگرنے کہاکہ حکومت چترال کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے چترال ٹاون ،ایون،،دروش کے لئے گیس پلانٹ کی منظوری دے کرباقاعدہ طورپرزمین خریدی گئی ہے۔اس گیس پلانٹ کی وجہ سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کوروکناتھا۔انہوں نے  کہاکہ موجودہ حکومت چترال کے ساتھ ناانصافی اورظلم کی انتہاکرکے موجودہ گیس پلانٹ گلگت کودی ہےاورچترال میں خریدی گئی زمینات فروخت کرنے کاحکم دیاہے۔اگرموجودہ  حکومت چترال کے ساتھ ناانصافی کونہیں روکااورفوری طورپرگیس پلانٹ کوبحال نہ کیاگیاعوامی نیشنل پارٹی مجبوراً اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پرنکل آئیں گے ۔اس لئے  ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپرنوٹس لیکرچترال ایون،دروش گیس پلانٹ بحال کرکے کام شروع کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں