69

گورنمنٹ کالج چترا ل کے لیکچرر زاہد فضل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات

چترال( نمائندہ )مروئے چترال سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ کالج چترا ل کے جوانسال لیکچرر زاہد فضل کو کے پی پبلک سروس کمیشن سے اسسٹنٹ پروفیسر کا امتحان پاس کرنے پر اسی کالج میں باٹنی ڈپپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ زاہد فضل شاندار تعلیمی کیرئر کے مالک ہیں جبکہ ان کی حالیہ کامیابی اور چترال ہی میں پوسٹنگ پر تعلیمی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں