245

عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا پیڈو پاور ہاؤس ریشن کا دورہ۔

جرمن ماہرین کے بقول مذکورہ بجلی گھر سے بہت جلد بجلی کی ترسیل متوقع۔۔ محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج کے ہمراہ ریشن میں زیر تعمیر ہائیڈرو پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ مذکورہ پاور ہاؤس میں مشنری وغیرہ کی تنصیب کا کام عنقریب مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر جرمن ٹیکنیکل زون سے آئے ہوئے میکینیکل اور ٹیکنیکل ایکسپرٹس، RE واپڈا اور ARE پاور ہاؤس ریشن بھی موجود تھے۔ ٹیکنیکل اور میکینیکل ایکسپرٹس کے بقول مذکورہ بجلی گھر سے بہت جلد 4.2 میگاواٹ بجلی کی ترسیل شروع کی جائے گی۔ جس سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ARE پیڈو کو پاور ہاؤس میں باقیماندہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ تاکہ سخت موسم آنے سے پہلے لوگوں کو بجلی سے مستفید کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں