252

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ووٹر ز آگہی واک منعقد

چترال (نمائندہ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ووٹر ز آگہی واک منعقد ہوئی جس میں الیکشن کمیشن کے اسٹاف کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکولوں کے پرنسپلز اور لوکل گورنمنٹ ڈپپارٹمنٹ کے ویلج کونسل سیکرٹریوں نے شرکت کی جوکہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول سے شروع ہوکر پریس کلب میں احتتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ترجمان نورشاہدین نے کہاکہ 7دسمبر کا دن یوم آگہی ووٹر کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے جس میں ووٹر کوووٹ کی اہمیت سے روشناس کرانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ وہ اسے قومی امانت سمجھ کر اس کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت قومی انتخابات 2023ء کے لئے ووٹرز لسٹوں کی تیاری کا مرحلہ جاری ہے جس میں 18سال کی عمر کو پہنچنے والے تمام افراد کو اپنے نام کا اندراج کرنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے۔ واک میں گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل سمیع الدین، شاگرام کے پرنسپل نصیر اللہ، چمرکن کے ہیڈ ماسٹر عبدالرؤف، احمد الدین اے ڈی ای او (ترقیات) لویر چترال، فیروز علی ہیڈ ماسٹر شالی ارکاری، ویلج کونسل کے سیکرٹریوں میں آفتاب عالم، شاہ سکندر، ضیاء، جمشید اور ہدایت اللہ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں