718

شندوریوٹیلٹی کمپنی کے ڈائریکٹر اوردیگرعہدہداروں نے نے سابق ناظم یونین کونسل لاسپور کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ، من گھڑت اور بیمار ذہن کا اختراع قرار دیتے ہوئے مسترد کیاہے

چترال ( نمایندہ  ) شندوریوٹیلٹی کمپنی کے ڈائریکٹر سہروردی خان ، صدر غلام حیدر ، سیکرٹری حاصل مراد خان اور شیر ہولڈرز شیر اعظم ، میر افضل ، حیدر ولی ، شیردولہ وغیرہ نے سابق ناظم یونین کونسل لاسپور کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ، من گھڑت اور بیمار ذہن کا اختراع قرار دیتے ہوئے مسترد کیاہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ قیوم شاہ جب خود شندور کمپنی کے صدر تھے ۔ تو بجلی گھر شدید مسائل میں گر چکا تھا ۔ اور آئے روز تنازعات کی وجہ سے بجلی گھر بند ہونے کے قریب تھا ۔ اب نئی کابینہ اور ڈائریکٹر کی قیادت میں بجلی گھر کو پھلتا پھولتا دیکھ کر قیوم شاہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ شندور یوٹیلٹی کمپنی ایک صاف و شفاف سسٹم کے تحت چل رہا ہے ۔ اس میں عہدہ داری سے لے کر مالیاتی حسابات تک سب ایک طریقہ کار کےمطابق انجام دیے جاتے ہیں ۔ اور ان کا ایک مکمل ریکارڈ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ 90فیصد شیر ہولڈرز نے سہروردی پر بھر اعتماد کیا ہے اور اسے بطور صدر چن لیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ در اصل قیوم شاہ کی ناراضگی اس لئے ہے ۔ کہ حالیہ دنوں میں کمپنی ایک ایسے علاقے کو بجلی کی روشنی سے منور کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔ جو ان کے دور صدارت میں ناکام رہا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ناظم مذکور کی طر ف بجلی گھر بند کرنے کی دھمکی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ اور اس سلسلے میں اگر انہوں نے احمقانہ عمل کی کوشش کی ۔ تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شندور یوٹیلٹی کمپنی کے زیر نگرانی چلنے والا بجلی گھر اے کے ڈی این کی طرف سے علاقے میں بارہ سو گھرانوں کے 33500افراد کو بجلی مہیا کرتا ہے ۔ جس کیلئے ہم ان کے شکرگزار ہیں ۔ اب یہ ان 1200 گھرانوں کی مرضی ہے ۔ کہ وہ کس کو صدر بناتے ہیں ۔ اس میں ایک آدمی کی طرف سے عوامی رائے کی مخالفت بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس ہٹ دھرمی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں