339

شاہی بازار میں اتالیق پل کے قریب واقع حال ہی می پایہ تکمیل کو پہنچنے والی الحسین میڈیکل سنٹر کا باضابطہ افتتاح ہفتے کے

چترال۔
شاہی بازار میں اتالیق پل کے قریب واقع حال ہی می پایہ تکمیل کو پہنچنے والی الحسین میڈیکل سنٹر کا باضابطہ افتتاح ہفتے کے روز ہوا جس میں ڈاکٹرز کمیونٹی کے افراد سمیت معززین شہر اور تاجر برادری کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چترال کے معروف شخصیت حاجی شیر اللہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے فیتہ کاٹ کر افتتاح کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت سابق ڈی ایچ او اور ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد نے کی جبکہ سابق ایم ایس ڈاکٹر نورالاسلام مہمان خصوصی اور حاجی شیر اللہ اور معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں الحسین میڈیکل سنٹر کے مالک اور چیف ایگزیکیٹیو الحاج عید الحسین نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام کا مقصد کسی سے مقابلہ نہیں بلکہ طب کے شعبے میں سہولیات میں اضافہ ہے۔ انھوں نے ڈاکٹرز کمیونٹی کو شاندار الفاظ میں حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل قوم کی خدمت میں مصروف ہیں اور دوسروں کی سکون و راحت کے لئے اپنا سکھ اور آرام کو قربان کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر نذیر احمد اور ڈاکٹر نورالاسلام نے سنٹر کی قیام کو چترال کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ چترال شہر میں طبی سہولیات میں اضافے کا باعث بن جائے گا۔
تقریب میں چترال کے تمام سپیشلسٹ اور ڈاکٹرز نے جوق درجوق شرکت کی جبکہ لیڈی ڈاکٹر سلیمہ حسن اور لیڈی ڈاکٹر شہناز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں