59

ترکی میں فوجی انقلاب کو ناکام بنانے پر چترال کی وکلاء برادری نے جلوس نکالا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ترکی میں فوجی انقلاب کو ناکام بنانے پر چترال کی وکلاء برادری نے جلوس نکالا اور چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی کے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دنیا میں فوجی طالع ازماؤں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اکیسویں صدی آمریت نہیں بلکہ جمہوریت کا دور ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر غلام حضرت انقلابی کی قیادت میں نکلنے والی جلوس میں سینئر وکلاء عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، فضل رحیم ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محمد حکیم خان ایڈوکیٹ، کوثر چغتائی ایڈوکیٹ اور دوسروں نے کہا کہ ترک عوام خراج تحسین کے لائق ہیں جنہوں نے فوجی آمریت کا راستہ روک دینے کے لئے جان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا ۔

DSC00499

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں