195

نوجوان سپر کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز 8ستمبر سے مراد اسٹیڈئم دروش میں ہو گا

دروش (نامہ نگار) نوجوان سپورٹس اینڈ ویلفیئر سوسائٹی دروش کے زیر اہتمام نوجوان سپر کپ فٹ بال ٹورنمنٹ 8ستمبر سے مراد اسٹیڈئم دروش میں شروع ہو رہا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہرسال کی طرح اس مرتبہ بھی نوجوان سوسائٹی کی طرف سے ایک شاندار ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر سے 16چیدہ چیدہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنمنٹ کے ڈراز کے سلسلے میں گذشتہ دنوں دروش میڈیا سنٹر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے شرکت کی اور اس جشن کو شایان شان بنانے کے لئے کھلاڑیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے ڈسپلن کی پاسداری کو اولیت دینے پر زور دیا ۔ ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ 8ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنمنٹ کے ڈراز کے مطابق 16ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے کے میچوں میں ڈولفن اوسیک فٹ بال ٹیم کا مقابلہ چمرکن اے ، نیو سٹار کورو دروش کا مقابلہ یونائیٹڈ ایف سی دروش، جغور ہیڈ کوارٹر چترال کا مقابلہ سنگور فٹ بال ٹیم چترال اور کلکٹک فٹ بال ٹیم کا مقابلہ ایون اے فٹ بال ٹیم کے ساتھ ہوگا جبکہ گروپ بی میں برادرز الیون پوٹھنیاندہ دروش کا مقابلہ شالیدین چترال سے، آزاد کلب ایون کا مقابلہ سپر ینگ سٹار کلب دروش سے، فالکن فٹ بال ٹیم شیاقوٹیک چترال کا مقابلہ ڈانگیریکاندہ چترال سے اور گرومیل فٹ بال ٹیم دروش کا مقابلہ دادخندوری فٹ بال ٹیم دروش کے ساتھ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں