276

ہمارا اسلحہ کتا ب اور مو رچہ سکو ل ہے۔ پا کستا ن اسلا م کا قلعہ اور عوا م اس کے سپاہی ہیں ۔مظفر سیدایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیر خزانہ خیبر پختو نخوا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہما ری حکو مت خیبر پختو نخوا میں تعلیمی نظا م کو بہتر بنا نے کے لئے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو سا تھ لیکر آگے بڑھ رہی ہے صو با ئی حکو مت ایسے قوا نین بنا رہی ہے جس کی بدولت ہر ایک کو انصا ف ملے نجی تعلیمی اداروں کو بھی ہم پیغا م دے رہے ہیں کہ وہ سو فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے حکو مت کے سا تھ ملکر کا م کر یں وہ ہفتہ کے روز جلا ل با با آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں پرا ئیو یٹ ایجو کیشن نٹ ورک(پین) کے زیر اہتما م پا کستا ن اور قو می یکجہتی کے عنوا ن سے ایک روزہ سیمینا ر سے خطا ب کر رہے تھے تقریب میں مشیر وزیر اعلی برا ئے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی، رہنما پی ٹی آئی علی خا ن جدون، پین کے صو با ئی صدر اور جنرل سیکرٹری کے علا وہ پرا ئیو یٹ سکو لو ں کے طلباء و طا لبا ت، اسا تذہ،وا لدین اور عمائدین علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی وزیر خزانہ نے کہا کہ صو بے میں تقریبا30ہزار پرا ئیو یٹ سکو ل کا م کر رہے ہیں جو سر کا ری تعلیمی ادا رو ں کے شانہ بشانہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آرا ستہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا اسلحہ کتا ب اور مو رچہ سکو ل ہے پا کستا ن اسلا م کا قلعہ اور عوا م اس کے سپاہی ہیں مظفر سید ایڈوکیٹ نے بتا یا کہ انہو ں نے اپنے حلقہ انتخا ب دیر پائیں میں30سے زیادہ تعلیمی ادا رے اور ایک کا لج قا ئم کیا اور اسے اپنی سعادت اور صدقہ جاریہ سمجھتے ہیں انہو ںے کہا کہ ہم پین کو پیغا م دیتے ہیں کہ وہ اپنے ملک اور قو م کے بچو ں کو بہتر تعلیم و تر بیت دینے میں اپنا بھر پورکردار ادا کر ے کیو نکہ اس صو بے اور ملک کی قیا دت کل انہی بچو ں کے ہا تھ میں ہو گی ہم نے اپنے بچو ں کے لئے اپنے اپ کو رو ل ما ڈل کے طور پر پیش کر نا ہے تا کہ ان کی حو صلہ افزائی ہو انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پین پرا ئیو یٹ سیکٹر میں ایک مشنر ی جذبے کے تحت کا م کر رہا ہے جس کے لئے اسکے منتظمین اور عہدیدار خراج تحسین کے مستحق ہیں ہم سب نے ملکر اس ملک کو چلا نا ہے پین کے پیش کردہ مسا ئل پر صو با ئی حکو مت ضرور غور کر ے گی اور ان کے حل کے لئے جلد اجلاس بلا یا جا رہا ہے جس میں پین کے نما ئندوں سے مشاورت کر کے فیصلے کئے جائیں گے اس موقع پر وزیر خزانہ نے طلباء و طا لبا ت اور اسا تذہ میں انعا ما ت بھی تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مظفر سید ایڈوکیٹ کی سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا خیرمقدم
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی آئندہ دو مہینوں کیلئے اعلان کردہ مانیٹری پالیسی کا خیرمقدم کیا ہے تاہم انہوں نے شرح سود 5.75فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کی بجائے مسلسل کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے پشاور سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مرکز کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی اور کم از پانچ فیصد کی سطح پر لانے کی توقع تھی مگر یہ بھی ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ملک کے مجموعی مالی و معاشی حالات بالخصوص بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں سٹیٹ بینک کیلئے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ ماضی میں غلط مالی پالیسیوں کی وجہ سے شرح سود 14فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی جسے بتدریج کم کیا گیامظفر سید ایڈوکیٹ نے قومی ادارے کی حیثیت سے سٹیٹ بینک کی کارکردگی اور حالیہ دوماہی مانیٹری پالیسی کو سراہا البتہ انہوں نے وفاقی حکومت کی مالی اور معاشی حکمت عملیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر تسلی بخش قرار دیا انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوئی قابل ذکر ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ حکومتی فضول خرچیوں کیلئے قرضوں کا حجم 8کھرب روپے تک بڑھا دیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک کی مائیکرو اور میکرو دونوں طرح مالی و اقتصادی حالت کسی طور بہتر نہیں بلکہ حکومتی دعوؤں کے برخلاف ہے اسلئے مرکز کو قرضوں کے بوجھ اور شرح سود میں مسلسل کمی لانے کیلئے دور رس اثرات کے حامل ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے جو غربت میں کمی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا واحد راستہ ہے صوبائی وزیر خزانہ نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ اگلی دو ماہی مانیٹری پالیسیوں میں شرح سود میں مسلسل اور نمایاں کمی کا اعلان ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان میں سود و رباء سے پاک بینکاری و مالیاتی نظام دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور ہمیں اس مقصد کیلئے مشترکہ اور مخلصانہ کاوشیں کرنا ہونگی انہوں نے مرکز پر مزید زور دیا کہ اپنی مالیسی بدلے اور صوبوں کو بھی اپنی ضروریات کے مطابق غیرملکی قرضے لینے کی آزادی دی جائے جو ملک میں حقیقی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں