241

شہزادہ مسعود الملک کی ذاتی کوششوں سے بونیMHPتعمیر کے آخری مراحل میں۔

چترال(نمائندہ) نوجوان سوشل ورکر اور ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی انعام اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بونی MHP کی تعمیرایس آر ایس پی خاص کرچیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک کی ذاتی کوششوں سے تعمیر کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ۔اُنہوں نے کہا چند روز پہلے بونی کے نوجوان شوشل ورکروں نے بونی MHP کے معائنہ کیلئے پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا،کام کومعیاری و تسلی بخش قرار دیا۔ بونی MHP معائنہ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ پراجیکٹ انتہائی مشکل پراجیکٹ تھا۔ نہر کی لمبائی تقر یبا 1000 میٹر ہے ۔ جس میں 300 بکس کٹینک کرکے چینل کی لیول تک پہنچایا گیا ہے اور دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کا م انتہائی مشکل تھا۔ اور ساتھ ہی چینل کو دیکھنے سے عقل حیران رہ جاتی ہے اس کام کو مکمل کرنے کے لیے کنسڑیکشن کمپنی کی شب و روز کی محنت عیاں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاور ہاوس کی ڈیزائن 5 اکتوبر کو دی گئی ہے۔پاور ہاوس کی کھودائی مکمل ہے کام شروع ہے اس کام کو سر انجام دینے کیلئے پاور کمیٹی و ممبران جو کہ شمس الرحمن ، صوبیدار میجر صالح الدیں اور شیر وزیر کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔انعام اللہ نے کہا کہ اس کام کو مزید تیز کرنے کے لئے ایس آر ایس پی کو ٹھیکہ دار کو فوری ادائیگی کی ضرورت ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ٹھیکہ دار کے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ پچھلے سال اکتوبر کے زلزلے کے دوران ٹھیکہ دار کے لاکھوں روپے کے مشنری خراب ہوئے تھے۔ اُنہوں نے شوشل ورکر ز بونی کے نوجوانوں کی طرف سے چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک،ڈی پی ایم طارق احمد اور فخرالدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر بونی کے بہترین مفاد کے خاطر پراجیکٹ کے سائڈکا معائنہ کریں اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ شہزادہ مسعود الملک کے دورے کے بعد کام میں رکاوٹ دور ہوسکے اور بونی جلد بجلی کے نعمت سے مستفید ہو سکے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں شہزادہ مسعود الملک پر فخر ہے جن کی وجہ سے ضلع چترال روشنیوں سے منور ہوا شہزادہ صاحب قدرت کی طرف سے چترال کے لیے ایک انمول تحفہ اور روشنیوں کا بادشاہ ہے۔کیونکہ وہ جب AKRSP میں تھا تواس وقت بھی اُنہوں نے چترال میں بہت سے بجلی گھر بنائے ۔ ان کی دیانتداری اورانتھک محنت کیوجہ سے دنیا کے تمام ڈونرایجنسیاں ان پر اعتماد کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں