204

یو این ڈی پی کے کنٹر ی ڈائریکٹر کے اعزاز میں ہاشو فاؤنڈیشن کی طرف سے عشائیہ

چترال (نمائندہ چترال ) یونائٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی ) کے کنٹر ی ڈائریکٹر اگنیشیوارٹزا اور اسلام آباد میں نارویجن سفار ت خانے کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر ٹام کے دو روزہ دورہ چترال کے موقع پر ہاشو فاونڈیشن نے ان کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا جس میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور معززیں علاقہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ہاشو فاونڈیشن کے نئے ریجنل پروگرام منیجر سلما ن عابدین اور سینئر پروگرام افیسر شمس الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ بعدازاں ہوٹل کے لابی میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر نے چترال میں قدرتی آفات کے حوالے سے اپنے ادارے کی حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہاکہ مقامی کمیونٹی اور ضلعی حکومت کی مشورے اور رہنمائی سے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چترال میں ہاشو فاونڈیشن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رہا ہے جوکہ قابل اطمینا ن رہا۔

2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں