227

طیارے کے سانحے پر چترال میں تین دن سوگ کا اعلان،ایم این اے،ایم پی ایز،ڈسٹرکٹ ناظم اوردیگرسیاسی ومذہبی قائدین سانحے پرجان بحق ہونے والوں کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار تغزیت کیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے طیارے کے سانحے پر چترال میں تین دن سوگ کا اعلان کردیا ہے اور جمعرات کے دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔حویلیاں میں جہاز کے کریش ہونے کے مقام سے انہوں نے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ صوبائی حکومت کی مدد سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے چترال سے تعلق رکھنے والوں کی میت چترال پہنچائے جائیں گے۔ چترال کے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین، صوبائی اسمبلی کے اراکین سلیم خان، سید سردار حسین شاہ، فوزیہ بی بی اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ،نائب ضلعی ناظم مولانا عبدالشکور،تحفظ پاکستان پارٹی چترال کے صدر بدیع الرحمن ،مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ،اے این پی کے ضلع چترال کے سابق صدر سید مظفر حسین جان ،اے پی ایم ایل خواتین ونگ کی جنرل سکرٹری تقیدرہ خان نے طیارے کے سانحے پرجان بحق ہونے والوں کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار تغزیت کیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق مقامی افراد میں سات افراد کا تعلق لوٹ کوہ، ایک موردیر، دو زرگراندہ اور بکرآباد کے ایک ایک افراد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں