تازہ ترین
چترال کے علماء کرام کا ایس آر ایس پی دومیگاواٹ بجلی گھر گولین کا دورہ،رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار


بجلی گھر ایس آر ایس پی کی طرف سے چترالی عوام کے لئے تحفہ ہے جوکہ اپنی نوعیت کا پہلا پاؤر پراجیکٹ ہے ۔ انہوں نے ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طار ق احمد کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کا کامیابی سے تکمیل ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ اس سے قبل علمائے کرام نے پاؤر پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں پراجیکٹ کے سائٹ انجینئر اسدالرحمن نے انہیں مختلف مراحل کی تفصیل بتائی جبکہ پاؤر ہاؤس کے اندر جاری مختلف آلات کی تنصیب میں انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈی پی
ایم طارق احمد نے کہاکہ اس سے قبل چترال شہر میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کا سائٹ وزٹ کرایا گیا تھا اور علمائے کرام کی اہمیت کے پیش نظر ان کا دورہ کرانا بھی پروگرام میں شامل تھا ۔انہوں نے پاؤر پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہاکہ کام اپنی آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد ہی چترال شہر کے عوام خوشخبری سن لیں گے۔ اس موقع پر علماء نے ایس آر ایس پی کے جملہ اسٹاف اور سائٹ انجینئر اسد الرحمن کی تکنیکی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔