تازہ ترین

ضلعی انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دروش نے گورنمنٹ ہائی اسکول سوسوم کریم آباد کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

چترال (نمائندہ ) ضلعی انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دروش نے گورنمنٹ ہائی اسکول سوسوم کریم آباد کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پریڈ گراؤنڈ چترال میں کھیلے جانے والے اس فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ کے آخری پانچ منٹ میں دروش کی ٹیم کے کھلاڑی نے شاندار فیلڈ گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی، جس کے بعد حریف ٹیم کو گول برابر کرنے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال لوئر شاہدحسین تھے، جنہوں نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں سمیت بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے طلباء کی ہم نصابی اور جسمانی نشوونما میں کھیلوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ سیکرٹری شاہد جلال اور ان کی ٹیم سمیت زونل سیکرٹری دروش محمد سلیم کامل کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button