تازہ ترین
چترال پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ میں تین ہیڈ کنسٹیلبو ں کو اے۔ایس ۔آئی کے رینک میں ترقی کے بیج لگادئیے گئے


احمد، فضل خالق شامل تھے جوکہ اپریشن میں مختلف تھانوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تاجبر خان،اوڈبل آئی قاضی فیض محمد اور سابق ایس پی انوسٹی گیشن شیر احمد کے علاوہ انوسٹی گیشن ونگ کے انسپکٹر عبدالمظفرشاہ، لیگل ایڈوائزر محسن الملک، او ایس آئی امان اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیج لگادئیے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن طاررق کریم نے ترقی پانے والے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ فرائض کو انتہائی جانفشانی،دیانتداری اور پوری صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے کر پولیس فورس کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پولیس افیسر ان پر اب ایک گران ذمہ داری ڈال دی گئی ہے جس کی انجام دہی سے ان کی دنیا اور قیامت دونوں سنور جائیں گے۔