تازہ ترین
پندرہ دنوں کے اندرہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کامسئلہ حل نہ ہواتوصوبائی قیادت کے حکم کے مطابق احتجاج جاری رکھیں گے،کلاس فور ملازمین کاپریس کانفرنس


اوردیگر کلاس فورملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔جس پروہ اپنا احتجاج پندرہ دن تک ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کلاس فورملازمین کے مسائل ترجیحی بنیا دپرحل کریں اگرپندرہ دنوں کے اندرہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کامسئلہ حل نہ ہواتوصوبائی قیادت کے حکم کے مطابق احتجاج جاری رکھیں گے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت پرہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت ضلع چترال کے جملہ ملازمین اپنی صوبائی قیادت کے ساتھ اپنے حقو ق کے حصول تک ہرقسم کی قربانی دینے سے دریع نہیں کریں گے جوچارٹرآف ڈیمانڈصوبائی قیادت نے صوبائی حکومت کودی ہے ضلع چترال کے ملازمین بھی اپنی صوبائی قیادت کے ساتھ اس چارٹرآف ڈیمانڈپرمتحدہیں صوبائی حکومت سے پروزورمطالبہ کرتے ہیں کہ غریب سرکاری ملازمین کومزیدکسی آرمائش میں ڈالنے سے گریزکرتے ہوئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے مطالبے کوفوری طورپر منظورکرکے نوٹیفیکشن جاری کیاجائے ۔